مریم نواز کی پاکستان واپسی ایک دن کے لئے مؤخر
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائز مریم نواز کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں ایک دن کی تبدیلی ہوگئی۔
پیر سے جمعرات تک مسلم لیگ (ن) کے عارضی ہیڈ کوارٹر لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت 4 اہم اجلاس ہوں گے، جن میں مریم نواز ،رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان کے ساتھ ساتھ اہم سینئر لیگی رہنما پاکستان سے ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔
آنے والے اجلاس کے ایجنڈے میں خیبرپختونخوا اور پنجاب الیکشن کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو دی گئی ناجائز سزاؤں سے چھٹکارا اور ان کی جلد پاکستان واپسی شامل ہے۔
(ن) لیگی ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کی جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائز مریم نواز کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں ایک دن کی تبدیلی ہوگئی ۔
مریم نواز اب 26 جنوری کی بجائے27 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری لاہور پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔
Comments are closed on this story.