Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں دو دھماکے، 9 افراد زخمی

جموں شہر میں 15 منٹ کے دوران دو دھماکوں میں بیشتر کار مکینک زخمی ہوئے
شائع 21 جنوری 2023 10:44pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

مقبوضہ جموں کشمیر میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جموں آمد سے قبل دو دھماکوں میں 9 افراد زخمی ہوگئے، دونوں دھماکے ناروال علاقے کے ٹرانسپورٹ یارڈ میں ہوئے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے مرمتی کام کے لئے کھڑی گاڑی میں ہوئے، دھماکے بارودی مواد کی ڈیوائس کے ذریعے کئے جانے کا شبہ ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ ورکشاپ میں مرمت کے لئے آئی گاڑی میں ہوا جب کہ اس کے 15 منٹ بعد دوسرے دھماکے کی آواز سنی گئی۔

رپورٹس مکے مطابق دونوں دھماکوں میں زخمیوں ہونے والے زیادہ تر افراد گاڑیوں کے میکینک ہیں۔

Blast

Jammu Kashmir