Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتوار سے سندھ میں سردی کی ایک اور لہر کا امکان

صوبے بھر میں 18 تاریخ سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
شائع 21 جنوری 2023 08:08pm

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے کراچی سمیت سندھ میں سردی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔

اپنی تازہ ترین پیشن گوئی میں، پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے کہا کہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں اگلے پانچ دنوں تک درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینیٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

جبکہ سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، جامشورو، دادو، خیرپور، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت ود سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

صوبے بھر میں 18 تاریخ سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز میں موسم سرد اور خشک رہنے اور پیر کو درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہفتہ (آج) سے پیر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

Winter

karachi

tempreture

sindh

Weather Updates