Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرانس جینڈر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

ائیرپورٹ عملے نے مجھے سے بورڈنگ پاس واپس لیا اور پھاڑ دیا، شہزادی رائے
شائع 21 جنوری 2023 04:39pm

ووٹ کا حق ملا، شناختی کارڈ میں الگ شناخت ملی، کوٹہ پر نشستیں ملیں، لیکن نہ ہی ٹرانس جینڈرز کی تقدیر بدلی اور نہ ہی ان سے کیا جانے والا سلوک۔

کراچی سے بیرون ملک سفر کرنے والے خواجہ سرا کو بین الاقوامی پرواز سے جانے کی اجازت نہ ملی۔

شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ انہیں بورڈنگ کی لائن سے الگ کر کے ان کے سامنے ان کا بورڈنگ پاس پھاڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 20 تاریخ کو کراچی سے بیرون ملک جارہے تھے، ائیرپورٹ پر بورڈنگ کے وقت کہا گیا کہ سائیڈ پر کھڑی ہوجاؤ، مجھے سے بورڈنگ پاس واپس لیا اور پھاڑ دیا۔

شہزادی کا کہنا تھا کہ وہ پانچ گھنٹے تک گھومتی رہیں کسی نہ بات نہ سنی، وہ عملے سے سے تحریری طور پر وجہ مانگتی رہیں تاہم پانچ گھنٹے بعد ائیرپورٹ سے واپس چلی گئیں۔

ٹرانس جینڈر شہزادی رائے کے مطابق انہیں کہا گیا کہ ائیرلائن کی پالیسی ہے صرف مرد اور خواتین ہی ٹریول کرسکتے ہیں، خواجہ سرا نہیں۔

karachi airport

Transgender

Shahzadi Rai