Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا پیٹ چیر کر اپنے چرائے ہوئے ووٹ نکالوں گا، سراج الحق

اگر مینڈیٹ چھینا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، سراج الحق کی آصف زرداری کو دھمکی
شائع 20 جنوری 2023 11:33pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں اپنے چرائے گئے ووٹ پیپلز پارٹی کا پیٹ چیر کر نکالوں گا۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے شہر کا میئر جیالہ ہوگا، جب شہر سیلابی کیفیت میں تھا، میں نےسکھر بیراج میں تین لاشیں ڈوبی دیکھیں، اس مصیبت کے لمحے میں جیالہ کہاں گیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے پی پی سے مطالبہ کیا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، آپ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ، ورنہ پیپلز پارٹی کا پیٹ چیرکراپنے چرائے ہوئے ووٹ نکالوں گا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ، شکارپور اور خیر پور کو آباد کرے، 14 سالوں سے اس صوبے میں تمہاری حکومت ہے، کیا آپ کراچی کو مزید کھنڈر بنانا چاہتے ہیں؟

سابق صدر آصف زرداری کو دھمکی دیتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب لوگوں کے مینڈیٹ کو قبول کریں، آپ کو ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا پڑے گا، ہم نے کارکنوں کو روک رکھا ہے، اگر مینڈیٹ چھینا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رکاچی کے عوام کا حق لیکر رہیں گے، لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہے، اس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Asif Ali Zardari

PPP

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

Karachi Mayor