Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پنجاب اور کے پی الیکشن میں پھرپور حصہ لے گی، رانا ثناء اللہ

مریم نواز 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، وزیر داخلہ
شائع 20 جنوری 2023 09:57pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثںاء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن میں پھربور حصہ لے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثںاء اللہ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق نواز شریف سے مشاورت ہوئی، نواز شریف نے پاکستان میں لوگوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مشورہ کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے لئے نواز شریف نے نام تقریباً فائنل کرلئے ہیں، بورڈ فیصلے کرے گا کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت نواز شریف کریں گے، ماضی میں بھی پارٹی قائد ہر امیدوار کا انٹرویو خود کرتے تھے۔

مریم نواز کی وطن واپسی پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی اور یکم فروری سے مریم نواز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم شروع کریں گی۔

PMLN

london

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah