Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پینے کیلئے مختلف برانڈز کا پانی مضر صحت قرار

8 منرل واٹر برانڈ کے پانی کو آلودہ بھی قرار دیا ہے، پی سی ایس آئی آر
شائع 20 جنوری 2023 06:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پینے کے لئے 20 مختلف برانڈ کا پانی غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) 20 کمپنیز کا غیر معیاری پانی بیچنے کے انکشاف پر وزارت آبی وسائل کو مراسلہ لکھ دیا۔

پی سی ایس آئی آر کے مراسلے کے مطابق 12منرل واٹر برانڈز میں سوڈیم کی مقدار جب کہ 2 منرل واٹر برانڈ میں پوٹاشیم کی مقدار کم پائی گئی ہے۔

کونسل نے اپنے مراسلے میں وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا کہ 8 منرل واٹر برانڈ کے پانی کو آلودہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Polluted water

mineral water