پارلیمانی کمیٹی ڈیڈلاک کا شکار، نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن منتقل
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
پارلیمانی کمیٹی نوید اکرم چیمہ کے نام پر ڈیڈ لاک کا شکار رہی جب کہ اپوزیشن ممبران نے محسن نقوی کے نام پر زور دیا، کمیٹی میں ایک نام پر اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن چلا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے نوید اکرم چیمہ کا نام شامل کرنے کے اسرار پر اپوزیشن نے مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے محسن نقوی کے نام کو بھی مسترد کرتے ہوئے اکرم چیمہ کو اجلاس میں زیر بحث لانے پر زور دیا، حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ ہمارے نام غیر متنازع ہیں، نوید چیمہ شہباز شریف کے ماتحت کام کر چکے ہیں جب کہ احمد نوازسکھیرا وفاقی کیبنٹ سیکرٹری ہیں۔
Comments are closed on this story.