Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے نشستیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 20 جنوری 2023 03:50pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 35 نشستیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ‏شیراکبر خان ،علی خان جدون، مجاہد علی ،ساجد خان،محمد اقبال خان، ‏عامر محمود کیانی، فیاض الحسن،شوکت علی بھٹی ،ملکیہ بخاری ،عندلیب عباس کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔

‏خسرو بختیار اور فخرامام ،شیر علی ارباب، شاہد محمود، گل داد خان، ‏جنید اکبر ،عثمان ترکئی ،ارباب عامر ایوب ،عمر اسلم خان، امجد علی خان کی نشستیں بھی خالی قرار دے دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏خرم شہزاد، فیض اللہ، ملک کرامت علی کھوکھر ،ہورحسین قریشی، ابراہیم خان ، ‏طاہر اقبال، اورنگزیب خان کھچی ، عبدالمجید خان، ،عاصمہ قدیر اور منورہ بی بی بلوچ کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور کیے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔

واضح رہے 17 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

ECP

اسلام آباد

speaker national assembly

PTI MNA

Raja Pervaiz Ashraf

denotify