Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پر معاہدے طے پا گئے

روس اور پاکستان کے وزراء کی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2023 03:44pm

روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پرمذاکرات کامیابی کے ساتھ طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ساتھ ہی روس متبادل توانائی میں بھی پاکستان کی معاونت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پرگیس دریافت اورپیداوارمیں روس معاونت کرے گا اور دونوں ممالک ریلوے انجینئرنگ میں تعاون بڑھائیں گے جبکہ تجارت ادائیگیوں کا طریقہ کا بھی طے کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اورپاکستان مقامی کرنسیوں میں لین دین کرینگے اور مقامی کرنسیوں میں لین دین اجازت شدہ بینکوں کے ذریعے ہوگی جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کسٹم او رروسی کسٹم میں معاہدہ ہوگا۔

روس اور پاکستان کے وزراء کی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق ایازصادق نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون پرنمایاں پیش رفت ہوئی اور ہم پاکستان آنے والے روس کے معززمہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرمعاشی ابتری سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے اور دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں، جبکہ جولائی میں پاکستان کوسیلاب کی آفات کاسامنا کرناپڑا اورسیلابی آفت سے بڑی تعداد میں لوگ متاثرہوئے۔ مزید کہا کہ معیشت کونقصان پہنچا جبکہ ان حالات میں قرضوں کی ادائیگی مؤخرکرنے پرشکرگزارہیں۔

روسی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روڈ ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں گے اور ڈیری کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ہی مختصر اور طویل مدتی منصوبوں پراتفاق ہوا ہے، مزید کہا کہہ کہ تیل اور گیس کےشعبےمیں پاکستان کےساتھ تعاون کریں گے۔

russia

پاکستان