Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کیساتھ جدید ’تھرمل سائٹس‘ سے نمٹنے کیلئے تیار

پولیس نے 40 جدید تھرمل سائٹس ڈی آئی خان اور بنوں بھجوا دی
شائع 20 جنوری 2023 10:15am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے ساتھ جدید ہتھیاروں سے نمٹنے کے لیے 40 جدید تھرمل سائٹس ڈی آئی خان اور بنوں بھجوا دی جبکہ 600 سے زائد تھرمل سائٹس خریدنے کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے 40 جدید تھرمل سائٹس خرید کر 20 ڈی آئی خان اور 20 بنوں بھجوادیں، جبکہ ذرائع کے مطابق مزید 600 سے زائد تھرمل سائٹس بھی بہت جلد خرید لی جائیں گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے مطابق ڈی آئی خان اور بنوں میں کئی واقعات میں رات کے وقت تھرمل ویژنز کی مدد سے دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا۔

آئی جی کے مطابق تھرمل سائٹس کسی بھی بندوق پر لگانے سے رات کی تاریکی میں بھی ہیٹ سیگنیچر کے ذریعے دُشمن کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج 7 بلین کا جدید ترین اسلحہ افغانستان چھوڑ گئی، جو دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے جدید تھرمل سائٹس وقت کی اشد ضرورت ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar