Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نام پر تاحال کوئی اتفاق نہ ہوسکا

پہلے مرحلے میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے 24 گھنٹے کا وقت رہ گیا
شائع 20 جنوری 2023 09:32am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا اسمبلی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کے لئے نام پر تاحال کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔

پہلے مرحلے میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے لئے 24 گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے تاہم 2 دن گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر کا بھی کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے تاحال کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا،اپوزیشن جماعتیں بھی نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی میں تقسیم کا شکار ہیں۔

اب تک صرف عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آج 3 نام ارسال کیا جاسکتے ہیں، کل 9 بج کر 15 منٹ تک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت معاملہ کمیٹی میں جائے گا۔

peshawar

mehmood khan

KPK Assembly

care taker cm kpk