Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بندرگاہ پر پھنسے 5 ہزار سے زائد کنٹینرز کیلئے وزارت بحری امور کا بڑا اقدام

وفاقی وزیر کا بیان سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2023 11:37am
ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے - تصویر: روئٹرز/فائل
ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے - تصویر: روئٹرز/فائل

وزارت بحری امور کی جانب سے ایل سیزکی بندش کے باعث بندرگاہ پر 5 ہزار سے زائد دالوں کے کنٹینر پھنسے ہیں، جن کے لئے ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کرنے کے ساتھ ہی ٹرمینلز سے عائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔

فیصل سبزواری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہو سکتی ہے اورکاروباری برادری کے اہم نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔

بندگارہ پرکئی روز سے کنٹینرز پھنسے ہیں جن کی وجہ ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ تاجروں نے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

جوڑیا بازار کے تاجرکا کہنا ہے کہ دالوں پر 20 سے40 روپے فی کلو بڑھ چکے ہیں جبکہ لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدور بھی کام نہ ہونے سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے دیہاڑی نہیں ہوگی تو گھر کاچولہا کیسے جلے گا۔

ریٹیل مارکیٹ میں ماش کی دال 360 روپے، ثابت مسور 280 مونگ280 اور دال چنا 240 روپے کلو ہے۔

پاکستان

economic crisis

ڈالر