Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو کرپشن کیس میں مریم نواز کو بری کیا تھا۔
شائع 19 جنوری 2023 09:30pm

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول آگیا، مریم نواز 29 جنوری کی شام لندن سے لاہور پہنچیں گی۔

تین ماہ سے زائد عرصہ لندن میں قیام کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان کے لئے اڑان بھریں گی۔

مریم نواز ایک روز دبئی میں قیام کے بعد 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو کرپشن کیس میں مریم نواز کو بری کیا تھا۔

گزشتہ سال 4 اکتوبر کو انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے طور پر رکھا گیا پاسپورٹ واپس ملا اور اگلے ہی روز وہ اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملنے لندن روانہ ہو گئیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور آمد پر لیگی کارکن مریم نواز کا بھرپور استقبال کریں گے۔

وطن پہنچتے ہی مریم نواز جنہیں حال ہی میں پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

وہ پنجاب میں ہونے والے صوبائی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی۔

london

پاکستان

Maryam Nawaz