Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ابھی بہت سے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے ہوش اُڑ جائیں گے، عمران خان

صرف پی ٹی آئی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، سابق وزیراعظم
شائع 19 جنوری 2023 09:11pm
پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی میرے پاس ابھی بہت سے کارڈ باقی ہیں جب انہیں کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ گورنرپنجاب نےایڈوائس میں الیکشن کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی، گورنر کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیداہوسکتی ہے، البتہ اسحاق ڈار سے متعلق صرف اتنا کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے اندر توڑ پھوڑ سے متعلق سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، ن لیگ کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی تھی۔

انتخابات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا آپشن زیر غور نہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، یہ لوگ فیل ہوچکے، ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا، صرف پی ٹی آئی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک شاٹ ہے، جس کی گونج انہیں صدیوں تک سنائی دے گی، البتہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں، جب میں کھیلوں گا تو ان کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

pti

PDM

imran khan

lahore

punjab assembly

governor punjab