Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چولہے میں گیس پریشر کم آئے تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں

ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ گیس کا کم پریشر پیچھے سے ہی ہو
شائع 19 جنوری 2023 07:23pm

سردیوں میں اکثر ہی گیس کا پریشر کم رہتا ہے اور عوام کو مجبوراً سلینڈرز یا دوسری غیرقانونی طریقے اپنانے پڑتے ہیں۔

ویسے تو ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے متعلقہ اداروں کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

لیکن ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ گیس کا کم پریشر پیچھے سے ہی ہو۔

بعض اوقات گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو کم محسوس ہوتی ہے، چولہا دھیما جلتا ہے اور کھانا بنانے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

تو ضروری ہے کہ ایک مرتبہ چولہے کا برنر بھی چیک کرلیں۔

گیس پریشر میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں کچرا گھس جاتا ہے۔

اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برنر تک نہیں پہنچ پاتی اور چولہا ٹھیک سے جل نہیں پاتا۔

اس مسئلے سے چھٹکارے کیلئے آپ ماچس کی تیلیوں پر ویسلین لگائیں اور اس کو برنر کے سوراخوں میں گھسائیں اور نکالیں۔

ایسا کئی مرتبہ کریں، اس طرح سے ان سوراخوں کی صفائی ہوجائے گی۔

اب آپ چولہے کو آن کریں گے تو گیس کسی حد تک مناسب رفتار میں پائیں گے۔

پاکستان

gas load shedding

Winters

Low Gas Pressure