Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا بھر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

چارسد اورمردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے
شائع 19 جنوری 2023 04:39pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

سوات، مینگورہ شہر اور شانگلہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال کے237 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلہ 190 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

earthquake