Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستان

پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ایران مکمل تحقیقات کرے، دفترخارجہ
شائع 19 جنوری 2023 01:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ایران مکمل تحقیقات کرے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین خنجراب بارڈر کو عارضی طور پر کھولنے پر رضامند یو گئے ہیں،خنجراب بارڈر آج سے دو دنوں کے لئے کھل جائے گا،جو جنوری کے آخر میں فروری کے شروع تک کھلا رہے گا، انتہائی خراب موسم کے باوجود چین نے مقامی تجارت کے لئے بارڈر کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو پر بوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کےساتھ تعلقات پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لینا بہت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے بی جے پی کا پاکستان کا بدنام کرنا معمول ہے،فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کا بھارتی مبصرین بھی ذکر کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ ایران ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

ترجمان نے یقین دہانی کروائی کہ ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کبھی استعمال نہیں کرنے دی جائے گی، ایران سے توقع ہے کہ اس کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

india

پاکستان

Foreign Office Spokesperson

Mumtaz Zahra Baloch