Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ویزہ بس ایک ٹکٹ خریدنے کی دوری پر

سعودی فضائی کمپنی نے سیاحتی ویزہ لگوا کردینے کی پیشکش کردی
شائع 19 جنوری 2023 12:54pm

سعودی فضائی کمپنی نے اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے لیے سیاحتی ویزہ لگوا کردینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سعودیہ ائرلائنزکے مطابق کمپنی اپنے ساتھ سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے پر سیاحوں کو مملکت کا سیاحتی ویزہ لگوا کر دے گی۔

ترجمان عبداللہ الشھرانی نے روزنامہ عکاظ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کو ’ اللہ کے مہمان ’ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ سیاحتی ویزہ 4 دن کے لیے ہو گا اور اس مدت کے دوران عمرہ کی ادائیگی کرنے کے علاوہ سیاحتی سرگرمیاں بھی ممکن ہوں گی۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاح حضرات اس ویزے کا حصول سیاح انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ممکن بنا سکیں گے۔

فضائی کمپنی نے ویزے کے اجرا کی یہ سہولت سعودی وزارت خارجہ اور وزارت حج وعمرہ کے ساتھ مل کرپیش کی ہے۔

Saudia Arabia

Saudia Airlines

Tourist Visa