Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو روس سے اچھی خبر ملنے کے امکانات روشن

دونوں ممالک کے درمیان آج تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 04:51pm

روس اور پاکستان کی بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کا آج دوسرا دورجاری ہے معاہدوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جاری ہے۔

روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملہ پر پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کا آج دوسرا دور شروع ہوگیا۔

دونوں ممالک کے درمیان آج تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں رہے ہیں، 9 شعبوں سے متعلق ڈرافٹ پروٹوکول پر تکنیکی مشاورت کی جائے گی۔

توانائی، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ، زراعت، معیشت، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مواصلات اور انڈسٹری کے شعبوں میں مشاورت کی جائے گی۔ روڈ، ریلویز، کسٹمز اور فنانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آٹھویں سیشن کی سائیڈ لائنز پر بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوں گی، سائیڈ لائنز پر دونوں ممالک کے کاروباری وفود ملاقاتیں کریں گے۔

دن کے اختتام پر وزیر اقتصادی امور ایاز صادق روسی وزیر توانائی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

russia

پاکستان