عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرضوں کی منظوری موخرکردی
قرضوں کی منظوری جون سے زیر التوا ہے، وزارت خزانہ
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرضوں کی منظوری جون سے زیر التوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان اور ٹیرف پر نظرثانی بڑا مسئلہ ہے، جو پاکستان کی جانب سے تاخیر کا شکار ہیں۔
پاکستان اب بھی تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے تقریبا 30 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جو تین ہفتوں کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی تھے
World Bank
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.