Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

جہاں ممکن ہو پاکستان کی مدد کی جاتی ہے، نیڈ پرائس
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 08:53am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان کو بہترمعاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں ممکن ہو پاکستان کی مدد کی جاتی ہے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ معاشی استحکام سمیت دو طرفہ رابطوں سے متعلق امور پر بات ہوتی ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرواکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔

پاکستان

Washington

Ned Price

US State Department Spokesperson