Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ

وزیرداخلہ لندن میں موجود مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 18 جنوری 2023 03:10pm

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہونے والے رانا ثناء لندن میں پارٹی قائد سے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاست پر بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ نوازشریف کو ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتفصیلات سےآگاہ کریں گے۔

وزیرداخلہ لندن میں موجود مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے.

ذرائع کے مطابق رانا ثناء لندن میں 5 روز قیام کریں گے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah