Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 75ضمنی انتخاب: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی
شائع 18 جنوری 2023 02:34pm
لاہور ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔ فائل
لاہور ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں انتظامیہ کے خلاف دھاندلی کی تحقیقات روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 21 دسمبر 2022 کو فیصلہ جاری کیا،امیدوار نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن سے دھاندلی کے حوالے سے رجوع کیا،الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سمیت 40افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا،قانون کے مطابق انتظامیہ انتخابی فیصلے تک ماتحت رہتے ہیں،انتظامیہ کو شو کاز جاری کیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق شوکاز پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا،کوئی فیصلہ آنے کے بعد سروس ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے،تمام تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت تحقیقات کا اختیار حاصل ہے،پہلے انتظامیہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جاتی تھی،2017 کے الیکشن ایکٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو انتظامیہ سے تحقیقات کرنے کا اختیار ہے،عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

notice

investigation

Lahore High Court

na 75 by election