Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں 20 پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد پولیومہم جاری

مہم کے لئے11 ہزار 464 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں
شائع 18 جنوری 2023 11:06am
مہم کے دوران 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے - تصویر: روئٹرز/فائل
مہم کے دوران 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے - تصویر: روئٹرز/فائل

خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے تحت 28 لاکھ بچوں کو پولیو قطریں پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرخیبرپختونخوا کے مطابق مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 28 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔

مہم کے لئے11 ہزار 464 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں 9 ہزار 184 موبائل، 700 فکسڈ اور 612 ٹرانٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

مہم کے دوران 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں 20 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

خیبر پختونخوا

polio campaign