Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو ۔۔۔ پی ٹی آئی کیلئے خواجہ سعد رفیق کا پیغام

'اب ضمنیاں لڑو ضمنیاں ، وہ بھی اپنے آپ سے'
شائع 18 جنوری 2023 10:42am

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کو پیغام دیا ہے کہ، ’ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو آپ کو منا کرلے آتے مگر اب ضمنیاں لڑو۔’

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خالی ہونے والی تمام نشستوں پر ضمنی انتخاب میں عمران خان کھڑے ہوں گے، اس اعلان پرردعمل میں ٹویٹ کرنے والے خواجہ سعد رفیق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے لکھا کہ ، ’ان کا یہ علاج ہم نے 2 ماہ سے سوچ رکھا تھا، صرف 4 لوگوں کو علم تھا۔‘

پاکستان تحریک انصاف کوطنز کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا، ’صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو آپ کو منا کر واپس لے آتے مگر اب ضمنیاں لڑو ضمنیاں وہ بھی اپنے آپ سے۔‘

عمران خان کے اکیلے ہی انتخاب لڑنے سے متعلق سعد رفیق نے مقبول کلام سے ایک لائن ’گلیاں ہوجان سونجیاں تے وِچ مرزا یار پھرے‘ لکھتے ہوئے بھی اپنا مُدعا بخوبی واضح کیا۔

واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پرالیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

”عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 33 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے“

پی ٹی آئی کی ان 35 نشستوں میں 2 مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں، اس طرح 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس سے قبل بھی ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیکر 6 سیٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

pti

PMLN

imran khan

by election

Khawaja Saad Rafique