Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر کا اختیار ختم، اسپیکر نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر الیکشن کمیشن جانے کا امکان ہے
شائع 17 جنوری 2023 10:50pm
گورنر پنجاب کا اختیار بھی ختم ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل
گورنر پنجاب کا اختیار بھی ختم ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان کو نیا مراسلہ جاری کردیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری پر اتفاق نہیں ہوسکا، لہٰذا اسپیکر نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگ بڑھائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا، آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر گورنر پنجاب کا اختیار بھی ختم ہوچکا ہے۔

گورنر کے مراسلے کے بعد اب اسپیکر سبطین خان پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے جہاں ڈیڈ لاک برقرار رہنا متوقع ہے جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر الیکشن کمیشن جانے کا امکان ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نامزد افراد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد کیا ہے جب کہ پرویز الٰہی نے عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دیا ہے۔

lahore

sibtain khan

governor kpk

Election Commission Pakistan

Care Taker CM Punjab