Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں: حافظ نعیم

کل ہم بہت بڑی کال دینے جا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی کا اعلان
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 10:05pm
Who will be Mayor of Karachi? | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اکثریت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی ہے، لہٰذا میئر ہمارا ہی بننا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ہم جیت گئے ہیں، شہر نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دیا، پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں اور اپنی مینجمنٹ کی وجہ نشستیں بڑھائی ہیں، البتہ مجھے پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر اعتراض نہیں، اب الیکشن ہوگیا، لیکن اگر حلقہ بندیاں ہوئی ہوتیں تو ہماری سیٹوں کی تعداد دگنی ہوتی۔

پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں اور اپنی مینجمنٹ کی وجہ نشستیں بڑھائیں

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم نے کومپرومائزالیکشن لڑا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ جن جگہوں پر پریزائیڈنگ افسران نے ہمیں فارم 11 اور 12 دیئے جن کے مطابق ہم جیت گئے تو آر او کے دفتر سے نتیجے کیسے تبدیل ہوسکتے ہیں؟

اگر یہ 7 حلقے ہمارے پاس آجاتے ہیں تو ہماری نشستیں 95 اور پی پی کی 84 ہوجائیں گی

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ابھی سات حلقے موجود ہیں جہاں یہی کیس ہے، باقی اور حلقے ابھی نہیں چھیڑ رہا، اگر یہ 7 حلقے ہمارے پاس آجاتے ہیں تو ہماری نشستیں 95 اور پی پی کی 84 ہوجائیں گی، پہلے گنتی پوری کریں گے تو ہم بات چیت کریں گے۔

میئر شپ کے لئے اتحاد بنانے پر حافظ نعیم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں شہر کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیچ پر لیا جائے، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کے اوپر ہمیں فوقیت دی، پی ٹی آئی کے دوستوں نے ہمارا خیرمقدم کیا، ہم تحریک انصاف سے بات کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

سات حلقوں کو کلیئر کرکے گنتی شروع کریں پھر بات چیت شروع کریں گے

”ہمارے ہاں بھی مشاورت کا نظام ہے، ابھی بات چل رہی ہے، سب نے کہا کہ سات حلقوں کو کلیئر کرکے گنتی شروع کریں پھر بات چیت شروع کریں گے، اکثریت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی لہٰذا میئر ہمارا ہی بننا ہے۔“

ووٹنگ ٹرن آؤٹ اور مہاجر ووٹ پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اب مہاجر کو کو ایم کیو ایم سے ملانے کی بات ختم ہوجانی چاہئے، یہ سوچ ختم ہوگئی ہے کہ مہاجرووٹ ایم کیو ایم کا ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کی کراچی میں فتح کے بعد یہ روایت ٹوٹ گئی تھی۔

کل آر اوز کے پاس جانے کے علاوہ بہت بڑی کال دینے جا رہے ہیں

آئندہ کے لائحہ عمل پر ان کا کہنا تھا کہ کل ہم آر اوز کے پاس جا رہے ہیں، کل ہم بہت بڑی کال دینے جا رہے ہیں، ابھی تو مخصوص سیٹس بھی ہوں گی، میئر کی بات بعد میں کریں گے۔

faisla aap ka

PPP

Jamaat e Islami

Hafiz Naeem ur Rehman

Karachi Local Bodies Election 2023

Election Commission Pakistan