Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے رہنما اپنا خراب گلا کیسے ٹھیک کرتے ہیں، مجرب نسخہ بتا دیا

زمان پارک کے سیکیورٹی انچارج نے فواد چوہدری کو کیا نسخہ بتایا؟
اپ ڈیٹ 02 مئ 2023 08:48am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گلے کی تکلیف دور کرنے کا مجرب نسخہ بتاتے ہوئے لبرٹی چوک لاہور کے گول گپے سب سے بہترین قرار دے دیے۔

فواد چوہدری کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک انٹرویو کے دوران بتا رہے ہیں کہ انہوں نے سب سے لذیذ گول گپے کہاں کھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ”میں نے پرسوں لاہور میں جو گول گپے کھائے ہیں وہ اتنے مزیدار تھے کہ میں نے پہلے اتنے مزیدار گول گپے کبھی کھائے ہی نہیں تھے۔“

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ “دراصل میرا گلا بہت خراب تھا، زمان پارک کے سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ آپ گول گپے کی چٹنی ایک گلاس بھر کر پی جائیں، میں کہا چلو چیک کرتا ہوں اور وہ بڑا مجرب نسخہ تھا ۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ گول گپے کھاتے ہوئے انہیں گورنمنٹ کالج کی یاد آگئی۔

انہوں نے مقبول شعربھی سُنایا، ’یہ جو لاہور سے محبت ہے ۔۔۔۔ یہ کسی اور سے محبت ہے۔‘

pti

lahore

Fawad Chaudhary

Liberty Chowk

Gol Gappe