نتائج درست ہونے پر پی پی کی 2 یو سیز جماعت اسلامی کو مل گئیں
کراچی بلدیاتی انتخابات کی دو یوسیز کے نتائج درست ہونے پر دونوں نشتیں پیپلز پارٹی سے چھن کر جامعت اسلامی کو مل گئیں۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق اورنگی ٹاون یوسی 6 پر فارم 11 کی تصحیح کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار حاشر عمر 4252 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع شرقی صفورہ یوسی 01 پر فارم 11 کی تصحیح کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمان 1824 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔
نتائج درستگی کے بعد کراچی سے جماعت اسلامی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 88 ہوگئی جب کہ پیپلز پارٹی 91 سیٹوں پر آگئی۔
واضح رہے کہ کراچی کے سات اضلاع میں 246 یوسیز میں سے 235 کے سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی 93 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اب تک کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں میئر کے انتخاب کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہوگا۔
Comments are closed on this story.