Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ق) کی پارٹی سربراہی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کی استدعا

الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
شائع 17 جنوری 2023 12:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ق) نے الیکشن کمیشن سے پارٹی سربراہی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کردی، الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

مسلم لیگ (ق)کے رہنما کامل علی آغا کے وکیل عامرسعید الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورمؤقف اپنایا کہ چوہدری شجاعت اورطارق بشیرچیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کیس کا محفوظ فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باعث سیاسی گہما گہمی ہے،پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں، اس لئے پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے (ق) لیگ کی سربراہی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Tariq Bashir Cheema

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

kamil ali agha