Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نے عبدالطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دے دیا

عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے، عمر عطا بندیال
شائع 17 جنوری 2023 11:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کوبڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ ۔

جس پر وکیل افتخار گیلانی نے بتایاکہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئرریجن سے تھا، جنہیں گزشتہ روز بار روم میں قتل کیا گیا اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے،عبدالطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے ۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

abdul latif afridi