Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 11:28am
اسد عمر، عمران خان، فواد چوہدری
اسد عمر، عمران خان، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے عمران خان ، اسدعمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان ،اسدعمراورفواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل چوہدری اور دیگر وکلاء عبدالطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے، الیکشن کمیشن

ممبرسندھ نثاردرانی نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اورفواد چوہدری ذاتی طور پرپیش نہیں ہوئے،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈرمعطل نہیں کیا۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نےعمران خان سمیت دیگرکوپیش ہونے سے نہیں روکا، خود پیش نہیں ہوتے تووکلاء کے وکالت نامے واپس کردیں گے، کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نےعمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case