Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالطیف آفریدی قتل کیس کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم عدنان سمیع اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر کی عدالت میں پیش کیا گیا
شائع 17 جنوری 2023 10:21am
تصویر: آئی این پی/ فائل
تصویر: آئی این پی/ فائل

پشاور کی عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم عدنان سمیع اللہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عبدالطیف قتل کیس کے ملزم عدنان سمیع اللہ کو پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لئے ملزم کا 11 روز کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا تھا ، جس کی شناخت ایڈوکیٹ سمیع آفریدی کے نام سے ہوئی تھی۔

peshawar

Supreme Court Bar Association

abdul latif afridi