Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا

گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند
شائع 17 جنوری 2023 09:45am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کہتے ہیں کہ صرف ایس ایم ایس سیکٹر میں آٹو پارٹس بنانے والے 300 یونٹس بند ہو چکے ہیں۔

صدر ایل سی سی آئی کے مطابق فلڈز میں کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کاٹن امپورٹ کرنی ہے مگر بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہو گا۔

کاروباری طبقے نے خبر دار کیا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے وسیع پیمانے پر بیروزگاری پھیل رہی ہے۔

lahore

punjab

industries

Industrial crisis

textile sector