Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ق لیگ ارکان نے پی ٹی آئی کے ساتھ انضمام پر فیصلے کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا

وری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ ہیں، ق لیگ ارکان
شائع 16 جنوری 2023 10:25pm
ق لیگ اجلاس۔ فوٹو — فائل
ق لیگ اجلاس۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ ق پنجاب کے عہدیداران نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ انضمام پر فیصلے کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دے دیا۔

لاہور میں پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری وجاہت حسین، سینیٹر کامل علی آغا اور راسخ الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونےکےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ شرکاء نے ضم ہونے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں اور پرویزالہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کو تفویض کردیا۔

ق لیگ کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے اور تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پرویز الٰہی عہدیداران سے خطاب کریں گے۔

لیگی ارکان نے اجلاس میں اعلان کیا کہ پرویزالہیٰ کےساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ ہیں۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ