Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی نے کوئٹہ میں خود سے موسوم کرکٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جلد پاکستان کی ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑی نظر آئیں گے، شاہد آفریدی
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 11:20pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے 20 کروڑ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزیر کھیل سمیت دیگر وزراء اور اراکین بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے کاوش پر شاہد آفریدی کے مشکور ہیں، اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کو منوانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں، جلد پاکستان کی ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑی نظر آئیں گے، خواہش تھی کہ صوبے میں کرکٹ اکیڈمی قائم کروں جو پوری ہورہی ہے۔

quetta

Shahid Afridi

cm balochistan