Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریفوں کے منصوبے دھرے رہ گئے، عمران خان ایماندار آدمی ہیں، پرویزالٰہی

اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، وزیراعلٰی کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 04:02pm

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شریفوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، اب انہیں اپنی پڑی ہے۔ عمران خان ایماندار آدمی ہے اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

لاہورمیں سگیاں روڈ کی تعمیروتوسیع کے منصوبے کا افتتاح کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی تفصیلات بتانے کے ساتھ ساتھ صوبے کی سابق حکمراں جماعت کو خوب نشانے پررکھا۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شریفوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، اب انہیں اپنی پڑی ہے۔عمران خان کہہ چکے ہیں کہ شریف اب دوائی بھی لیں گے تو نیند نہیں آئے گی۔ ہم نےتو اعتماد کا ووٹ بھگتا لیا اب ان کی باری ہے۔

انہوں نے کہا نواز، شہباز شریف 30 سال تک حکومت میں رہے لیکن غریب آدمی کا نہیں سوچا، بلو لائن ایک اتنا اچھا پراجیکٹ تھا جسے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ صوبے میں بےشمار پراجیکٹ ہیں اور کام ہوتا نظرآئے ہیں۔ ہم زرعی سیکٹرمیں سولرپمپ دے رہے تھے جو اب دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ ن لیگ سے تو کھا بھی دمفت نہ دی گئی۔

وزیراعلٰی نے سابق ہم منصب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے مفروضہ تھا کہ وہ کام کرتے ہے لیکن اب علم ہوگیا کہ صرف مانگتے ہیں، لوگوں نے کہا پتہ کروالیں شہبازشریف کے پاس واپسی کے ٹکٹ کے پیسے بھی ہیں کہ نہیں،سمجھ نہیں آرہی کس منہ سے واپس آئیں گے۔

اپنے اتحادی عمران خان کے لیے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ ایماندارآدمی ہیں جوعام آدمی کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب نے پیشگوئی کی کہ پی ٹی آئی اگے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے پرویزالٰہی آخر وقت تک ان کی ناکامی کا دعویٰ کرنے والے رانا ثناء کو بھی نہیں بھولے، ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء مونچھیں لے کر پھررہا ہے اسے پتہ ہی نہیں کرنا کیا ہے۔ تین دن اسمبلی میں بیٹھارہا لیکن پتہ نہیں چلا کہ ہم کیا کریں گے۔

مخالفین پرطنزکے نشتربرسانے والے وزیراعلٰی پنجاب نے عمران خان کی صحت وسلامتی کیلئے بھی دُعا کی۔

چودھری پرویزالٰہی کے مطابق سگیاں روڈ کی توسیع کے منصوبے پر 4 ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے سےچارسڑکوں کی بحالی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راوی پل سے پھول منڈی چوک ، پھول منڈی سے شیخوپورہ روڈ ، فیض پور انٹر چینج اوربیگم کوٹ تک بھی سڑک تعمیر کی گئی ہے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi