Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان حملہ کیس: ملزم نوید کا بھائی اور بھانجا بازیابی کے بعد رہا

پولیس نے کسی کو اپنی غیر قانونی تحویل میں نہیں رکھا، آر پی او گوجرانوالہ
شائع 16 جنوری 2023 02:20pm

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو بازیاب کروا کے رہا کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم نوید کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر آر پی او گوجرانوالہ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ پولیس نے کسی کو اپنی غیر قانونی تحویل میں نہیں رکھا۔

دونوں بازیاب افراد کودوران سماعت عدالت میں پیش کیا گیا۔

درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالتی نوٹس موصول ہوتے ہی پولیس نے ان افراد کو رہا کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان کی گرفتاری نہیں ڈالی تھی۔

عدالت نے بازیاب ہونے کی بنا پرحبس بے جا کی درخواست نمٹا دی۔

imran khan

Lahore High Court

Wazirabad attack