Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے شارٹ لسٹ ناموں کو خفیہ رکھنےکا فیصلہ

ن لیگ کا پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 04:54pm
نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، لیگی ذرائع - تصویر/ فائل
نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، لیگی ذرائع - تصویر/ فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے شارٹ لسٹ کئے ناموں کو مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی قائد نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا جب کہ ن لیگ نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے ناموں پر پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے شارٹ لسٹ کئے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif