Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تین نام دے دئیے

ن لیگ کی شامت آنے والی ہے، اس لئے ان کا رونا دھونا چل رہا ہے، چوہدری پرویز
شائع 15 جنوری 2023 10:04pm

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دے دئیے ہیں۔

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک آمد کے موقع پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال پر مشاورت ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے اور تین نام دیئے ہیں۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے ہوتا نظر آرہا ہے، ن لیگ کی شامت آنے والی ہے، اس لئے ان کا رونا دھونا چل رہا ہے، نیند کی گولیاں کھانے کے باوجود ان کو نیند نہیں آنی۔

cm punjab

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi