Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے ہونا تھا
شائع 15 جنوری 2023 03:45pm

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار2 ہفتوں کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے اعلان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ کمی اور نہ اضافہ کیا جارہا ہے، یہ قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

وزیرخزانہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے قوم کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کیا جانا تھا لیکن اب ان میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جارہی۔

Ishaq Dar

پاکستان

Petroleum products