Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل

قومی ویمن ٹیم کی میچ کے لئے تیاریاں جاری
شائع 15 جنوری 2023 03:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان اورآسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔

عالمی چیمپئن آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریزکا پہلا ٹاکرا پیرکوبرسبین میں کھیلا جائے گا۔

قومی ویمن ٹیم کی میچ کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ٹیم نے برسبین میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں

قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ویمنزچیمپئن شپ میں آسٹریلیاکے خلاف میچزبہت اہم ہیں،تیاری اچھی ہے، کوشش ہوگی پلانزکے مطابق کھیلیں۔

سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز 18 اور 21 جنوری کو سڈنی میں شیڈول ہیں۔

ون ڈے کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں آمنے سامنے آئیں گی۔

cricket

odi series

Brisbane

pakistan women

australia women