Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پرویز الہٰی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت ہوگی، فواد چوہدری
شائع 15 جنوری 2023 01:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ این این آئی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ این این آئی

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سے متعلق ناموں پرحتمی مشاورت کے لئےوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کی خبردینے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت ہوگی، آرٹیکل 224 اے کے تحت وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے۔

فوادچوہدری کے مطابق اگر یہ اتفاق حاصل نہ ہو تو پارلیمانی کمیٹی کودونوں جانب سے 2،2 نام جائیں گے، کمیٹی بھی اگر 3 روز میں فیصلہ نہ کرپائی تو پھر نام الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گےجو ان ناموں میں سے ہی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر نیا نام نہیں دے سکتا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Fawad Chaudhary