Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
شائع 15 جنوری 2023 11:08am
فوٹو۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔فائل

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی علی الصبح گیس لیکج کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر شراف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

دھماکے میں شراف الدین اور اس کے 5 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ شراف الدین، 12 سالہ بیٹی عافیہ بی بی، 6 سالہ عائشہ بی بی، 14 سالہ عاحبہ، 4 سالہ زیت اللہ اور 7 سالہ ہیبت اللہ شامل ہیں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

بلوچستان

quetta

gas leakage

satellite town