Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کرلیا

نوازشریف (ن) لیگ کی پنجاب میں سیاسی کارکردگی پرناخوش
شائع 14 جنوری 2023 01:15pm
رانا ثناء اللہ کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع
رانا ثناء اللہ کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کولندن طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے معاملے پرکارکردگی سے متعلق رانا ثنا اللہ کو طلب کیا ہے جبکہ وفاقی وزیرکی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف (ن) لیگ کی پنجاب میں سیاسی کارکردگی پر ناخوش ہیں اور اسمبلی کی تحلیل کیوں نہ رک سکی، رانا ثنا وضاحت دیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah