Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ دیا

فول پروف سیکیورٹی تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں، صوبائی الیکشن کمشنر کوخط
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 10:07am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جائے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

اس قبل محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں، دادو میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں، دادومیں سیلابی صورتحال ہے، کئی ووٹرز اب بھی اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنا حکم جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو کی 2 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

ECP

Sindh Local Bodies Election