Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنرسندھ کی رات گئے ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں کی درستگی کی یقین دہانی

آرڈیننس لانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج بڑی بیٹھک متوقع ہے۔
شائع 14 جنوری 2023 08:53am

بلدیاتی حلقہ بندیوں کے تنازع پررات گئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں کی درستگی کی یقین دہانی کروا دی۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے نے رات گئے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ وفد کو حلقہ بندیوں کی درستگی کی افہام وتفہیم سے کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنرکامران ٹیسوری نے سابق صدراورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے تحفظات سے متعلق گفتگو کی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے آرڈیننس آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آرڈیننس لانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج بڑی بیٹھک متوقع ہے۔ فروغ نسیم، مرتضیٰ وہاب اور ایڈووکیٹ جنرل ڈرافٹ تیار کریں گے جبکہ گورنرسندھ آرڈیننس پردستخط کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خالد مقبول سے اس حوالے سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فضل الرحمان نے بھی متحدہ قیادت کو فون کر کے معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

Asif Ali Zardari

MQM

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

kamran tessori

Karachi Local Bodies Election 2023

Sindh Local Bodies Election