Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن

بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہوگا، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 06:27pm
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کے لئے پہلی الیکٹریکل بس چلارہے ہیں، جو کسی شہر میں الیکٹریکل بسیں نہیں چلائی جاتیں، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا اور نہ ہی سندھ حکومت بھی الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

حکومت سندھ کے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیپلزالیکٹرک بس سروس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بس ماحول دوست ہیں، جو کراچی کےشہریوں کےلئےتحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی بہترسروس دے رہے ہے، پیپلزبس سروس بھی کامیابی سے چل رہی ہے جبکہ ائیرپورٹ جانیوالے مسافر بھی الیکٹرک بس استعمال کرسکتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سکھر میں بھی بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے الزامات لگانے والوں نےعوام کیلئے کیا کیا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کی خدمت ہی سب کچھ ہے پیپلزپارٹی کا رشتہ عوام سے ہے،عوام جانتی ہےکہ پیپلزپارٹی ہی عوام کوریلیف دیتی ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن روکنے کا نوٹیفکیشن نکالنے کا اختیارسندھ حکومت کا ہے الیکشن روکنے کیلئےنوٹیفکیشن واپس لینے کا اختیار بھی سندھ حکومت کے پاس ہے اورالیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بھی الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی، ہماری پولیس سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہے کل آئینی اختیاراستعمال کرکے نوٹیفکیشن استعمال کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کےعوام کیسے ووٹ ڈالیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن نے ہمارا نوٹیفکیشن مسترد جب کہ فوج نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے معذرت کی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد سے متعلق قانونی ماہرین سے مشاورت ہوگی، مجھے علم ہے نہ حتمی سکتا ہوں کہ الیکشن 15جنوری کو ہوں گے البتہ قانونی ماہرین جو کہیں گے اس کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

Sindh government

Sharjeel Memon

Pakistan 1st EVBus

Electric Vehicle Bus