Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم اکٹھی رہے یا الگ، بلدیاتی الیکشن میں شکست سے نہیں بچ سکتی، سراج الحق

جنیوا کانفرنس میں امداد دیے گئے قرضوں سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامی
شائع 12 جنوری 2023 09:37pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اکھٹی رہے یا الگ، بلدیاتی انتخابات میں شکست سے نہیں بچ سکتی۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، جنہوں نے شہر تباہ کیا ان کو کراچی کے عوام پہچان چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں امداد نہیں قرضے دیے گئے، قوم کو ان معاہدوں کی شرائط سے آگاہ کیا جائے، حکمرانوں کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور مزید قرضے ہیں۔

واضح رہے کہ فاروق ستار کی بحالی کمیٹی اور پی ایس پی نے ایم کیو ایم میں ضم ہونے کا اعلان کردیا ہے جب کہ متحدہ نے شارع فیصل پر دھرنا دینے اور کراچی بلدیاتی انتخابات رکوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

mqm reunification

Sindh Local Bodies Election